Water Dispenser Distribution to All Police Station of Distt. Vehari

*شہریوں کوٹھنڈے اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور پولیس ملازمان کی ویلفیئر کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع وہاڑی کے تمام تھانہ جات میں واٹر ڈسپنر تقسیم کرنے کی تقریب۔وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد کی بھی شرکت*

*عام آدمی کی عزت نفس بحال کرکے ان کو تھانہ کی سطح پر بہتر ماحول مہیا کرناپولیس کا بنیادی فرض ہے پولیس ملازمان کی ویلفئیر کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ تھانہ میں آنے والے شہریوں کو ٹھنڈا پانی کا گلاس لازمی پیش کیا جائے۔ ثاقب سلطان المحمود ڈی پی او*

*وہاڑی چیمبر آف کامرس کے وفد نے پی او وہاڑی کے اقدامات اور پائپ لائن پراجیکٹس کو سراہا اور وہاڑی چیمبر آف کامرس کے بھرپور تعاون کا بھی کہااور کہا کہ وہاڑی پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں جس پر ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔محمد آصف چوہدری صدروہاڑی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹریز*

وہاڑی( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا کہ عام آدمی کی عزت نفس بحال کرکے ان کو تھانہ کی سطح پر بہتر ماحول مہیا کرناپولیس کا بنیادی فرض ہے پولیس ملازمان کی ویلفئیر کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز وہاڑی میں تمام تھانہ جات میں واٹر ڈسپنسر تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران کیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز وہاڑی میں تھانہ جات میں آنے والے شہریوں کوٹھنڈے اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور پولیس ملازمان کی ویلفیئر کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹر ڈسپنر تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز وہاڑی کے صدر محمد آصف چوہدری، سینئر نائب صدر شیخ محمد نعیم پاشا، خالد محمود، خورشید انور کے علاوہ ڈی ایس پی سرکل صدر طارق پرویز، ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور اور ضلع بھر کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران ڈی پی او وہاڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تھانہ جات آئے ہوئے شہریوں کو ٹھنڈا اور صاف پانی فراہم کرنے اور پولیس ملازمان کی ویلفیئر کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع کے تمام تھانہ جات کے لئے واٹر ڈسپنسر تھانہ کے سربراہان کے حوالے کئے جا رہے ہیں۔اللہ کی مخلو ق کی خدمت کرتے ہوئے تھانہ میں آنے والے شہریوں کو ٹھنڈا پانی کا گلاس لازمی پیش کیا جائے۔پولیس ملازمان کی ویلفیئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملازمان اور ان کی فیملیز کے لئے ہسپتال، بچوں کے لئے سکول کا قیام، روزمرہ کی اشیاء کی خریدکے لئے ویلفیئر شاپ اور پولیس میس کی اپ گریڈیشن پائپ لائن پراجیکٹس ہیں جن پر جلد ہی کام شروع کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر صدر وہاڑی چیمبر آف کامرس محمد آصف چوہدری نے ڈی پی او وہاڑی کے اقدامات اور پائپ لائن پراجیکٹس کو سراہا اور وہاڑی چیمبر آف کامرس کے بھرپور تعاون کا بھی کہا اور کہا کہ وہاڑی پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں جس پر ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

 

Friday, July 19, 2019