*وہاڑی. اندھا قتل ٹریس. ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث کامی گینگ کے 6ممبران گرفتار.15لاکھ 60ہزار مالیتی مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد*

بوریوالا( )تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایات پر وہاڑی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے اندھا قتل معہ ڈکیتی و راہزنی میں ملوث کامی گینگ کے 6ممبران رضوان, افضال, اقبال, توکل, ساجد اور کامران کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے15لاکھ 60ہزار مالیتی مال مسروقہ جس میں 11تولہ سونا, 3لیپ ٹاپ, 1موبائل نقدی اور موٹرسائیکل شامل ہیں برآمد کئے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے 1رائفل اور 4پسٹل بھی برآمد کئے گئے. سفاک ملزمان نے چند ہفتے قبل گگو کے علاقے چک نمبر 243ای بی میں دوران ڈکیتی ایک شخص کو قتل کر دیا تھا جس پر ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان نے اندھا قتل معہ ڈکیتی کے واردات کو ٹریس کرنے کے لئےاے ایس پی بوریوالا ڈاکٹر عزیز احمد, ایس ایچ او گگو ریاض احمد, ٹی ایس آئی فاروق رمضان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی طریقہ تفتیش کے ذریعے نہ صرف ملزمان کو ٹریس کیا بلکہ ان کو گرفتار کر کے برآمدگی کو بھی یقینی بنایا. ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان نے کہا کہ یہ کیس ٹریس کرنا وہاڑی پولیس کے لئے کسی چیلنج سے کم نہ تھا لیکن وہاڑی پولیس کی ٹیم نے جس جانفشانی اور شب و روز کی محنت سے یہ کامیابی حاصل کی اس پر پوری ٹیم کو شاباش اور انعام کا اعلان کرتا ہوں. علاقہ لوگوں نے پولیس کی اس زبردست کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا اور پولیس کی ٹیم کومبارکباد دی

 

Monday, June 1, 2020