وہاڑی پولیس کی تاریخ کی سب سے بڑی برآمد شدہ مال مسروقہ کی حوالگی کی تقریب 6کروڑ25لاکھ سے زائد مالیتی مال مسروقہ ریکور کر کے مدعیان کے حوالے کر دیا گیا۔

 

وہاڑی پولیس کی تاریخ کی سب سے بڑی برآمد شدہ مال مسروقہ کی حوالگی کی تقریب 6کروڑ25لاکھ سے زائد مالیتی مال مسروقہ ریکور کر کے مدعیان کے حوالے کر دیا گیا۔

1۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے ویژن کو مدنظررکھتے ہوئے اورریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان کی سپرویژن میں وہاڑی پولیس شہریوں کے جا ن و مال کو محفوظ بنانے کے لئے اپنی تمام توانائیاں صرف کر رہی ہے اورسلسلہ میں وہاڑی پولیس کی ٹیموں نے اعلیٰ کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیکنیکل ذرائع،جدید طریقہ تفتیش اور پروفیشنلزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے اہم
کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔

2۔ وہاڑی پولیس نے گزشتہ تین ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پراپرٹی کے مقدمات کو ٹریس کر کے نہ صرف ملزمان کو گرفتار کیا بلکہ6کروڑ25لاکھ سے زائد مالیتی 27موٹر سائیکلز، 6عدد کار،3ویگو ڈالے،1شہروز ڈالہ،2موٹر سائیکل رکشہ، 1ٹریکٹر،35تولہ سونا،مواصلاتی کمپنی کے ٹاور اورالیکٹرانک ڈیوائسز، مال مویشی اور 45لاکھ سے زائد کیش برآمد کیا جو کہ آج مدعیان کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

3۔ وہاڑی پولیس نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 100مقدمات میں ملوث 30گینگ ہائے کے 148ممبران کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1کروڑ 1لاکھ روپے سے زائد مالیتی پراپرٹی بھی برآمد کی۔

3۔ اس عرصہ کے دوران قتل، ڈکیتی اوررابری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث681خطرناک مجرمان اشتہاری بھی گرفتار کئے گئے جبکہ متعد د خطرناک ڈکیت اپنے انجام کو پہنچے جس سے جرائم کی لہر میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

4۔ 161ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ ناجائز برآمدکیا جن میں 1کلاشنکوف 14بندوق، 10رائفل, 129 پسٹل اور سینکڑوں گولیاں شامل ہیں

5۔ 336منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 297کلو چرس، 42کلو افیون,2550گرام ہیروئین, 4237لیٹر شراب معہ لاہن، چالو بھٹیاں اور شراب کشید کرنے والا سامان برآمد کیا گیا۔

6۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے 46مقدمات درج کئے گئے جن میں 18مقدمات لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر، 27کرایہ داری ایکٹ اور 01سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔اس کے علاوہ ضلع وہاڑی کے مختلف تھانہ جات میں آتش بازی کے خلاف جاری مہم کے دوران کاروائی کرتے ہوئے 168مقدمات,تیز رفتار ی کے,207بجلی چوری کے,280پرائس کنٹرول کے 71مقدمات,گیمبلنگ ایکٹ کے 21مقدمات, غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں کے 13 مقدمات درج کرنے کے علاوہ غیر قانونی گیس ری فلنگ اورگداگری ایکٹ کے بھی متعدد مقدمات درج کئے گئے۔

7۔ ضلع کو کرائم اورڈرگ فری بنانے کے لئے وہاڑی پولیس کے تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور پولیس افسران و جوان ٹیم ورک کی صورت میں سر بکف ہیں اور عوام کی حفاظت کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔

8۔ 2020ء میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ میگا سیف سٹی پراجیکٹ، شفافیت، عام آدمی تک انصاف کی فراہمی اورپولیس کی رسائی،پولیس کی ویلفیئر اور عوام دوست پالیسنگ کے متعدد پراجیکٹس لانچ کئے جا ئیں گے۔

9۔ کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے نمبرداران اور معززین کو آن بورڈ کر کے ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں جبکہ معمولی نوعیت کے معاملات کے حل کے لئے ڈسٹرکٹ ریزولیشن کمیٹی کے تحصیل لیول پر آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ضلع وہاڑی کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ او عوام کے مسائل کے حل اور پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو دور کرنے کے لئے کھلی کچہریوں کے علاوہ مساجد، تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور مارکیٹوں سمیت مختلف علاقوں کا وزٹ کو یقینی بنا رہے ہیں۔
 

 

Friday, January 24, 2020