ڈی پی او آفس وہاڑی میں ایسٹر کے حوالے سے درج چہارم کے مسیحی پولیس ملازمان کے اعزاز میں تقریب

ڈی پی او آفس وہاڑی میں ایسٹر کے حوالے سے درج چہارم کے مسیحی پولیس ملازمان کے اعزاز میں تقریب

مسیحی ملازمین کو ایسٹر کی پیشگی مبارکباد اور دو چھٹیوں کا اعلان کیا گیا. ہم سب ایک فیملی کا حصہ ہیں ہمارے دروازے آپ لوگوں کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں.ایس پی انوسٹی گیشن کوثر پروین

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی نجیب الرحمن بگوی کی خصوصی ہدایات پر درجہ چہارم کے مسیحی پولیس ملازمان کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ایس پی انوسٹی گیشن میڈم کوثر پروین نے ایسٹر کی آمد کے موقع پر درجہ چہارم کے مسیحی پولیس ملازمان کو تحائف تقسیم کیےجبکہ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن نے پولیس کے مسیحی ملازمین کو ایسٹر کی پیشگی مبارکباد دی اور مسیحی ملازمان دو چھٹیوں کا اعلان کیا گیا. پولیس میں مسیحی ملازمین کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ ہم سب ایک فیملی کا حصہ ہیں ہمارے دروازے آپ لوگوں کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں. اس دوران ڈی ایس سرکل صدر اعجاز احمد اور ڈی ایس پی سرکل میلسی اعجاز حسین بھی موجود تھے

Saturday, April 20, 2019