ڈی پی او وہاڑی محمد عاطف اکرام کا دفتر پولیس میں کھلی کچہری کا انعقاد

 

 

کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو فوری اور میرٹ پر انصاف فرا کرنا ہے.

 

شرفاء اور مظلوم آدمی کیلئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ محمد عاطف اکرام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی

 

وہاڑی( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عاطف اکرام نے دفتر پولیس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا. ڈی پی او وہاڑی نے کھلی کچہری میں موجود تمام شہریوں کے مسائل سننے کے بعد ان کے متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ اوز کو ان کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے اور سختی سے ہدایت کی کہ مسائل کے حل کے لئے آنے والے شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور ان کے مسائل میرٹ پر حل کریں۔ ڈی پی او وہاڑی نے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی پولیس آفیسر آپ کے مسئلہ کو حل کرنے میں کوتاہی برتے یا کسی قسم کا کوئی نا جائز مطالبہ کرے تو مجھے اطلاع دیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقادکا مقصد عوام الناس کو فوری میرٹ پر انصاف مہیا کرنا ہے۔ پولیس کا مقصد عوام کے جان و مال کی حفاظت اور ان کو بروقت انصاف فراہم کرنا ہے۔شریف شہریوں اور مظلوم آدمی کیلئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔

   

 

Wednesday, November 7, 2018