ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی نجیب الرحمن بگوی کی سربراہی فلیگ مارچ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی نجیب الرحمن بگوی کی سربراہی میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے حوالے سےضلع وہاڑی میں فلیگ مارچ کا انعقاد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی نجیب الرحمن بگوی کی سربراہی میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے حوالے سےضلع وہاڑی میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا - فلیگ مارچ میں سرکل وہاڑی کےتمام تھانہ جات اور چوکیوں کے علاوہ ایلیٹ فورس, ٹریفک اور پولیس لائنز کی گاڑیوں شامل تھیں. اس موقع پر ڈی ایس پی صدر خالد جاوید بھی موجود تھے- فلیگ مارچ وی چوک, لاری اڈا, کلب روڈ, گول چوک, صرافہ بازار,  امام بارگاہ چوک, پیپلز کالونی چوک, خانیوال چوک اور شہر کے مختلف حصوں سے گزرتا ہوا اپنے ڈی پی او آفس میں ختم ہوا. اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی نجیب الرحمن بگوی نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو باور کرانا ہے کہ پولیس امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے پُر عزم ہے. فلیگ مارچ سے شہریوں کا جذبہ بلند رہتا ہے اور کریمنل اور شر پسند عناصر کی حوصلہ شکنی ہوتی اور عوام میں اس بات کا تاثرپیدا کرنا کہ پولیس اوردیگرسکیورٹی ادارے ان کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

 

Friday, May 10, 2019