Cost Of Investigation Cheque Distribution Ceremony

ضلع وہاڑی کے تفتیشی افسران میں کاسٹ آف انوسٹی گیشن کی مد میں 25لاکھ 60ہزار کے 108 چیک تقسیم کئے گئے

محکمہ پولیس ریاست کی عملی طاقت کی تصویر ہے لہذا آپ لوگ خدمت خلق کو شعا ر بناتے ہوئے دیانتداری سے کام کرتے ہوئے معیاری تفتیش اور عام شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جناب عاقل حسن چوہان

تفتیشی افسران میں بروقت کاسٹ آف انویسٹی گیشن کی رقم تقسیم کرنے سے ایک طرف تو تفتیشی افسران کا مورال بلند ہوتا ہے دوسری جانب وہ دلچسپی لے کر مستقبل میں بہتر تفتیش کرتے ہیں۔ رقم کی تقسیم کی شفافیت اور منصفانہ عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیشی افسران کو بائے نیم چیک جاری کئے گئے ہیں۔ثاقب سلطان المحمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی

وہاڑی( )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جناب عاقل حسن چوہان نے کہا محکمہ پولیس ریاست کی عملی طاقت کی تصویر ہے لہذا آپ لوگ خدمت خلق کو شعا ر بناتے ہوئے دیانتداری سے کام کرتے ہوئے معیاری تفتیش اور عام شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز وہاڑی کے کانفرنس ہال میں کاسٹ آف انوسٹی گیشن کے چیک ہائے کی تقسیم کے موقع پر کیا۔
تفصیلا ت کے مطابق  پولیس لائنز وہاڑی میں ضلع وہاڑی کے تفتیشی افسران کو کاسٹ آف انوسٹی گیشن کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جناب عاقل حسن چوہان، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا، ایس پی انوسٹی گیشن کوثر پروین، ایس ڈی پی او میلسی اعجازحسین، ایس ڈی پی او بوریوالا آصف رضا اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جناب عاقل حسن چوہان کی پولیس لائنز آمد کے موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پرجوش سلامی دی جبکہ انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی سیج چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
کاسٹ آف انوسٹی گیشن کے چیک کرنے کی تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جناب عاقل حسن چوہان نے عوام و الناس کے جان و مال کے تحفظ،حسن سلوک اور دیگر محکمانہ ذمہ داریوں کو ایمانداری سے پورا کرتے ہوئے عوام الناس کو فوری اوریقینی انصاف مہیانے کی اہمیت پر زور دیاجبکہ ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے خطاب کرتے ہوئے کہاضلعی پولیس کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے تفتیشی افسران کو تفتیش کے دوران ہونے والے اخراجات ادا کرنے کی ذمہ داری میری ہے اوران کو ہر کیس کی تفتیش کی مد میں رقم اد ا کی جارہی ہے تاکہ عوام پر اس کا بوجھ نہ پڑے۔انہوں نے مزید بتلایا کہ ضلع وہاڑی کے تفتیشی افسران،نارکوٹکس انوسٹی گیشن یونٹ، ہومی سائیڈ یونٹ اور ایس ایچ اوز کو کاسٹ آف انوسٹی گیشن کی مد میں 25لاکھ 60ہزار کے 108چیک تقسیم کئے گئے۔ تفتیشی افسران میں بروقت کاسٹ آف انویسٹی گیشن کی رقم تقسیم کرنے سے ایک طرف تو تفتیشی افسران کا مورال بلند ہوتا ہے دوسری جانب وہ دلچسپی لے کر مستقبل میں بہتر تفتیش کریں گے۔ رقم کی تقسیم کی شفافیت اور منصفانہ عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیشی افسران کو بائے نیم چیک جاری کئے گئے ہیں۔تقریب میں تفتیشی افسران کوتفتیش پر ہونے والے اخراجات کے کاسٹ آف انوسٹی گیشن کے چیک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جناب عاقل حسن چوہان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے اپنے دست مبارک سے تقسیم کئے۔

 
 
 
 

 

 

Wednesday, July 17, 2019