ضلع پولیس وہاڑی کی پرفارمنس ماہ جنوری 2018ء

 

ضلع پولیس وہاڑی کی پرفارمنس ماہ جنوری 2018ء
272 اشتہاری،40اسلحہ ناجائز رکھنے والے ،99منشیات فروش اور 9گینگز ہائے کے 28ممبران گرفتار، نیشنل ایکشن پلان کے تحت 25مقدمات درج

پولیس عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت اور جرائم کے خاتمہ کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے جرائم پیشہ افراد کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں ان کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا۔عمر سعید ملک ڈی پی او وہاڑی
 

وہاڑی ( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی عمر سعید ملک نے کہ پولیس عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت اور جرائم کے خاتمہ کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر کے کاروائی کو منطقی انجام تک پہنچاکر جرائم میں ملوث عناصر کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا۔جرائم پیشہ افراد کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں ان کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے وہاڑی پولیس کی پرفارمنس پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جنوری2018ء میں وہاڑی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔عوام کی جان و مال کی حفاظت اور عام آدمی تک انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ضلع وہاڑی کوجرائم سے پاک کرنے کے لئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن سے جرائم میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
ڈی پی او وہاڑی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہاڑی پولیس نے گزشتہ ماہ جنوری کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ اہم کامیابیاں حاصل کیں۔اس دوران ضلع وہاڑی میں پراپرٹی کے کْل184مقدمات درج رجسٹر ہوئے جن میں سے139مقدمات کو ٹریس کر لیا گیا جبکہ تقریباً1کروڑ 10لاکھ روپے مالیت کی پراپرٹی بھی برآمد کی گئی۔اس کے علاوہ 09گینگ ہائے کے 28ممبران کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے تقریباً37لاکھ روپے مالیت کی پراپرٹی بھی برآمد کی۔ ڈی پی او وہاڑی نے بتلایا کہ جنوری 2018ء کے دوران انتہائی مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتار ی میں پولیس ضلع وہاڑی نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 272خطرناک مجرمان اشتہاری گرفتارکئے جن میں 56اے کیٹگری کے جبکہ 216بی کیٹگری کے شامل ہیں۔ملزمان قتل ، ڈکیتی ،رابری اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ڈی پی او وہاڑی نے کہاکہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری سے کرائم میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کر تے ہوئے40ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ ناجائز برآمدکیا جن میں03بندوق ، 01رائفل، 30پسٹل،1ریوالور،03کاربین،ا ور سینکڑوں گولیاں برآمد کیں۔سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 93مقدمات درج کئے گئے جن میں ملوث 99ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2482گرام ہیروئین ،0.125گرام افیون،24کلو چرس ، 6کلوبھنگ،3337لیٹر شراب معہ لاہن،8چالو بھٹیاں اور شراب کشید کرنے والا سامان برآمد کیا گیا۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے 25مقدمات درج کئے گئے جن میں 11مقدمات لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر ،07کرایہ داری ایکٹ اور07سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر درج کئے 

 

Saturday, February 3, 2018