پولیس ڈرائیونگ سکول وہاڑی کا سنگ بنیاد

 

  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے پولیس ڈرائیونگ سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں شہریوں کو انٹر نیشنل معیار کے مطابق ماہرین کی قیادت میں ڈرائیونگ سکھائی جائے گی۔ عمر سعید ملک ڈی پی او وہاڑی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے شہریوں کی سہولت کےلئے پولیس لائنز وہاڑی میں جدید سہولیات سے آراستہ ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔اس موقع پرایس پی انوسٹی گیشن سمیت ڈی ایس پیز اور ٹریفک سٹاف بھی موجود تھا۔اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی نے بتلایا کہ ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں شہریوں کو انٹر نیشنل معیار کے مطابق ماہرین کی قیادت میں کار/ موٹرسائیکل کی ڈرائیونگ سکھانے،روڈسائن اورروڈ مارکنگ،بنیادی الیکٹریکل و مکینیکل کام کی درستگی کے بارے میں ٹریننگ دی جائے گی۔پروجیکٹرز کی مدد سے شہریوں کو دوران ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اورمحفوظ ڈرائیونگ کے طریقے اور ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں ہونے والے ممکنہ نقصانات کے بارے میں بھی آگاہی دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیونگ سکول کی رجسٹریشن فیس بہت کم رکھی جائے گی

 

Monday, March 12, 2018