Distributed Keys of Vehicles by W/RPO Multan in Police Lines Vehari

ریجنل پولیس آفیسرسلطان اعظم تیموری نے کہا کہ تھانہ کلچر کی تبدیلی کے لئے عوام کو سروس دینے کے ساتھ ساتھ پولیس ملازمان کی ویلفئیر اور ان کو جدیداورمناسب لاجسٹکس کی فراہمی انتہائی ضروری ہے تاکہ پروفیشنل ورکنگ میں بہتری لا ئی جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن میں ہنگامی طور پر مرمت ہونے والی گاڑیوں کی چابیاں ان کے ڈرائیوروں کے حوالے کرتے ہوئے کیا۔
ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہاڑی پولیس کی ناکارہ اور خستہ حال گاڑیوں کو مرمت کروانے کے بعد جدید سہولیات سے مزین کر کے ان کو استعمال کے قابل بنا دیاگیا ہے جبکہ ابتدائی مرحلے میں8گاڑیوں کی مرمت کروائی گئی ہے جن میں سے ایک وہاڑی پولیس کے ملازمان اوران کی فیملیز کی میڈیکل ایمرجنسی کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ایمبولینس بھی شامل ہے۔ ۔یہ ایمبو لینس ایک خستہ حال شہزور ڈالہ کو ری کنڈیشنڈ کر کے جدید آلات فرسٹ ایڈ سے مزین کر کے بنائی گئی ہے۔اس ایمبولینس سے بوقت ضرورت عام شہری بھی مسفید ہو سکتے ہیں۔ ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری نے کہا کہ گاڑیوں اور پروفیشنل ورکنگ میں استعمال ہونے والی تمام آلات کی مینٹیننس کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رہنا چاہئے۔ ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے ڈرائیوروں کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور سرکاری گاڑیوں کی دیکھ بھال اس انداز سے کریں جیسے یہ ان کی ذاتی گاڑی ہے اور کہا کہ لاجسٹکس کی فراہمی اور اس کی دیکھ بھال ایک جاری رہنے والا سلسلہ ہے جو کہ جاری ہے گا۔وہاڑی پولیس عوام الناس کو تحفظ فراہم کرنے میں تمام تر وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔

CLICK HERE TO SEE BOOKLET

Monday, February 6, 2017