DPO Vehari Omer Saeed Malik Monitor the whole process for getting a driving licence

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی عمر سعید ملک نے اچانک ضلع کونسل ہال وہاڑی میں نان کمرشل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے لئے ہونے والے تحریری و ڈرائیونگ ٹیسٹ کا دورہ کیااور لائسنس کے حصول کے لئے تمام مرحلوں کی خود مانیٹرنگ کی ۔ ڈی پی او نے کہا کہ ڈرائیونگ کوئی آسان کام نہیں کیونکہ ڈرائیوراپنے علاوہ ساتھ سفر کرنے والی بہت سے زندگیوں کا امین ہوتا ہے اس لئے ڈرائیونگ لائسنس صرف وہی حاصل کر سکتا ہے جو ڈرائیونگ میں مکمل مہارت رکھتا ہو ۔ 
اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی نے ڈرائیونگ لائسنس کے امید واروں کے مسائل سنے اور ڈی ایس پی ٹریفک اور عملہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے عمل کو انتہائی شفاف بنایا جائے اورکرپشن کو ہرگز برداشت نہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے پراسیس کو مزید آسان بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ معیار پر پورا اتر سکیں اورامیدواروں کو رشوت اور سفارش کی ضرورت محسوس نہ ہو۔انہوں نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ دفتر ٹریفک اور ڈرائیونگ ٹیسٹ کے دوران ٹاؤٹوں کا داخلہ بند کر کے ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔

 

Thursday, November 10, 2016