سانحہ کوئٹہ کے سلسلہ میں پولیس لائنز وہاڑی میں قرآن خوانی کا انتظام۔

سانحہ کوئٹہ کے سلسلے میں شہداء کو ایصال ثواب اور خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پولیس لائنز میں وہاڑی قرآن خوانی کا انتظام کیا گیا۔قرآن خوانی میں ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک اور صدر ڈسٹرکٹ بار کے علاوہ پولیس ملازمان و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔اس دورا ن شہداء کے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی سا لمیت کے لئے دعا کی گئی اس موقع پر علماء کرام نے شہداء کے درجات پر روشنی ڈالی
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی عمر سعید ملک نے کہا کہ پولیس نے آزمائش کی اس گھڑی میں جانوں کی بازی لگا کر ہر سازش کو ناکام بنا دیا ہے ۔ پولیس اس ملک کے تحفظ اور سا لمیت کے لئے ہر قسم کی قربانی کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

Thursday, October 27, 2016