حلقہ 232 الیکشن کے دوران ویڈیو کوریج کے لئے ویڈیو سرویلینس گاڑیوں پر ہائی سپید آئی پی ڈوم کیمرہجات نصب

دوران الیکشن دنگا فساد، ہلڑ بازی ، اسلحہ کی نمائش ، ہوائی فائرنگ،کرنیوالے شر پسندوں کا بندوبست کر لیا گیا۔
ویڈیو کوریج کے لئے جدید گاڑیاں ضلع وہاڑی پہنچ گئیں۔
ویڈیو سرویلنس گاڑیوں پرہائی سپیڈ آئی پی ڈوم کیمرہ جات نصب ہیں جو 360ڈگری تک کوریج کریں گے
ویڈیو سرویلینس گاڑیاں 157پولنگ اسٹیشنز کی لائیو ویڈیو کوریج کریں گی ۔ محمد سلیم ٖڈی پی او وہاڑی

وہاڑی ( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد سلیم نے کہا کہ جدیدویڈیو سرویلینس گاڑیوں کے ذریعے لڑائی جھگڑے ، ہلڑ بازی ۔دنگا فساد، اسلحہ کی نمائش ،ہوائی فائرنگ کی مانیٹرنگ کی جائے گی ۔کسی بھی بدنظمی کی صورت میں ریکاڑد شدہ ویڈیو سے شر پسند عناصر کی نشاندہی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر پُر امن الیکشن کے انعقاد کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں اورتمام پولنگ اسٹیشنز کی لائیو ویڈیو کوریج کے لئے جدیدویڈیو سرویلینس گاڑیاں ضلع وہاڑی میں پہنچ گئی ہیں جوکہ پولنگ ڈے کی آڈیو اینڈ ویڈیو ریکارڈنگ کریں اور یہ ویڈیوکوریج براہ راست کمانڈ اینڈ کنٹرول روم وہاڑی ، آر پی او آفس ملتان اور آئی جی آ فس لاہور میں دیکھی جا ئی گی تاکہ تما م سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹر نگ کی جا سکے اورکسی بھی بدنظمی ہونے کی صورت میں فوری طور پر ایکشن لیا جا سکے۔ سرویلینس گاڑیوں پر 360ڈگری پر موومنٹ کرنے والے ہائی سپیڈ ڈوم PTZنائٹ ویزن کیمرہ جات نصب ہیں جن میں کسی بھی موومنٹ کو آٹو فوکس کرنے کی صلاحیت ہے۔
ڈی پی او وہاڑی محمد سلیم نے کہا کہ دوران الیکشنPP-232امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائیگااورالیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کروانے کے لئے تمام اقدامات کئے گئے ہیں۔ امن و مان کا قیام اولین ترجیح ہوگی اور مکمل غیر جانب داری سے پُر امن انتخابی عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔

Monday, August 29, 2016