SP Omer Saeed Malik Assumed charged of District Vehari

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی چارج سنبھالتے ہوئے پولیس کے چاک و چوبند دستے سے سلامی لی اور بعد ازاں پولیس لائن وہاڑی کا دورہ کرتے ہوئے پولیس لائن کے مختلف شعبہ جات کا ملاحظہ کیا۔ 
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی عمر سعید ملک نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کی ضلع وہاڑی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ نیک نیتی ،ایمانداری اور محنت کو اپنا منشور بناتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔ اگر آپ حق پر ہیں تو مجھے آپ اپنے ساتھ پائیں گے۔ لیکن اگر آ پ معصوم عوام کیساتھ زیادتی کریں گے تو آپ کے لیے کوئی رعایت نہ ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے DPOآفس میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران کے ساتھ میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اور ان کو انصاف فراہم کر نا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اپنے آپ کو عوام دوست بنائیں ۔ عوام کے ساتھ مثبت اور نرم رویہ رکھیں۔ تاکہ عوام بلا خوف اپنے مسائل پولیس کو بتا سکیں۔
محرم الحرام کے حوالہ سے ضلع پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع وہاڑی کے 311مجالس 128جلوس اور 28ٹربل سپاٹ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔ محرم الحرام کی ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ ہوگی۔ انتہائی الرٹ اور مؤثر ڈیوٹی سرانجام دی جائے گی۔ سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ اور امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا۔ 
 

Tuesday, October 4, 2016